ترکی میں نئے ہوائی اڈے کے تعمیراتی کام کا افتتاح

استنبول(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) ترک شہر استنبول میں صدر رجب طیب ایردوآن نے نئے ہوائی اڈے کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کردیا۔
اس منصوبے کا افتتاح ترکی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق متعدد غیر ملکی رہنما پیر کے روز اس تقریب میں شریک ہوں گے، جس میں سوڈانی صدر عمرالبشیر اور قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی بھی شامل ہیں۔ یہ ہوائی اڈا دس ارب ڈالر سے زائد سرمایے سے تیار ہو گا اور سن 2028 سے فعال ہو جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس ہوائی اڈے پر چھ رن وے ہوں گے اور ہر سال قریب دو سو ملین افراد اسے استعمال کر پائیں گے۔