سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کے اہم اقدامات، 200 صنعتی یونٹس بند

فائل فوٹو

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) سموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے 200 صنعتی یونٹس بند کر دیئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کر لیئے ہیں. سموگ کے سدباب کیلئے پنجاب کلین ایئرکمیشن قائم کی گئی ہے، پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے 200 صنعتی یونٹس بند کر دیئے ہیں۔