عمران خان کی این آر او دینے کی حیثیت نہیں، حکومتی خامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے فواد چودھری جیسے وزیر بلکل ٹھیک ہیں، مفتاح اسماعیل

فائل فوٹو

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نوازشریف یا مسلم لیگ ن کا ابھی تک اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اعظم عمران خان نے فواد چودھری کو وزیر اطلاعات بنا کردرست فیصلہ کیا. وہ واحد وزیر ہیں جوحکومت کی خامیوں پر پردہ ڈال رہے ہیں. کاش کے عمران خان کے پاس فواد چودھری جیسے پانچ چھ وزراءہوتے !عمران خان کی حیثیت نہیں کہ وہ این آر اودیں۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فواد چودھری کو وزیر اطلاعات بنا کر عمران خان نے درست فیصلہ کیا. فواد چودھری واحد وزیر ہیں جو اچھا کام کررہے ہیں اورحکومت کی خامیوں پر پردہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر جب چوتھی جماعت کے بچوں گرفتار کروا رہا تو فواد چودھری نے سستی گیس کا ذکر کرکے موضوع بدل دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کاش وزیر اعظم عمران خان کے پاس پانچ چھ وزیر فواد چودھری جیسے ہوتے! انہوں نے کہا کہ میں فواد چودھری سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ حکومت سے کس نے این آر او مانگا ہے؟ کیا حکومت کی پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی ڈیل چل رہی ہے؟ کیونکہ ہم نے تو این آر او نہیں مانگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حیثیت نہیں کہ وہ این آر او دیں کیونکہ نہ وہ چیف جسٹس ہیں اور نہ چیئرمین نیب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کوپتہ ہے کہ سعودی عرب نے پیکچ کے بدلے شرائظ کیا رکھی ہیں لیکن یہ بتانہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک نوازشریف کا آصف زرداری سے ملنے یا اے پی سی میں شرکت کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا. حکومت فالودے والے کو، چھابڑی والے اور چھلی والے کو پکڑے لیکن جہانگیر ترین کے باورچی کوبھی بلا کر پوچھ لے کہ اس کے پاس پندرہ کروڑ کہاں سے آگئے؟