امریکہ، مٹی کے دیو ہیکل بگو لے نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا

فائل فوٹو

ایریزونا (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) امریکی ریاست ایریزونا کی شاہراہ پر اچانک بننے والے مٹی کے بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے ایک شہر میں موسم کی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی فٹ بلندی تک مٹی بگولے کی صورت گول گھومتی دکھائی دی جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوں بیچ سڑک پر اچانک بننے والے مٹی کے دیوہیکل بگولے سے جہاں لوگ حیران تھے وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔