وزیرِ اعظم پاکستان سے ملنا چاہتا ہوں، عامر خان

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خوب صورتی دیکھنے کے لیے آئے ہیں، اور وزیرِ اعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش ہے۔
تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے واہگہ بارڈر آمد کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میں پاکستان کی خوب صورتی دیکھنے کے لیے آیا ہوں اور میری خواہش ہے کہ وزیرِ اعظم سے ملوں۔‘
باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ آخری فائٹ ہونے کے بعد انھوں نے سوچا کہ وہ پاکستان آئیں گے، پاکستان کی خوب صورتی دیکھنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے عمران خان کو بہترین سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا ’کوشش کر رہا ہوں کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات ہو جائے، عمران خان پاکستان کے بہترین سیاست دان ہیں۔‘