علامہ اقبال کے پوتے کو بھی ٹکٹ مل ہی گیا

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے پوتے ولید اقبال کو سینیٹ کا ٹکٹ دیدیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ولید اقبال نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ولید اقبال کو سینیٹر ہارون اختر کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ٹکٹ دیا گیا۔ ولید اقبال کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹر ہارون اختر اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو دہری شہریت کے معاملے میں نااہل قرار دیتے ہوئے دونوں کی کامیابی کے نوٹی فیکیشن واپس لینے اور ان نشستوں پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔