‘این آر او کے لیے باضابطہ درخواستوستیں آئیں’، فیصل واوڈا کی تصدیق

فائل فوٹو

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے این آر او کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق کر دی.
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ این آر او کی کئی باضابطہ درخواستیں آئی ہیں، ایک دوست ملک کو بھی شامل کیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہتا ہے کہ وفاقی کابینہ میں یہ باتیں ہوئیں، میں حکومت کاحصہ ہوں، چیزیں سامنے سے گزرتی ہیں.
وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے ایک جیسےکام کیے ہیں، ان کے کالے کرتوت ان کے سامنے آرہے ہیں.
فیصل واوڈا کے مطابق انھوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اے پی سی میں نوازشریف نہیں جائیں گے، کہنے کے لیے بہت باتیں ہیں، دل کرتا ہے سب بتا دوں.

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن تاریخ کی سب سے کمزوراپوزیشن ہے، پاکستان کابچہ بچہ اپوزیشن کی ساکھ جانتا ہے.