چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رہے گی

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وزارت داخلہ کی ہدایت پرکل ملک کے مختلف علاقوں میںچہلم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر منعقد ہونے والے جلسے جلوسوں کی وجہ سےموبائل وانٹرنیٹ سروسزمعطل رہیں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پرکل مظفرآباد،باغ،حویلی،میرپور،کوٹلی ،کوئٹہ، لاہور،ننکانہ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ ، گجرات،نارووال اورراولپنڈی، جہلم،سرگودھا،خوشاب،بھکر،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اٹک،ملتان،ساہیوال،اوکاڑہ،پاکپتن،رحیم یارخان ، کراچی،حیدرآباد،سکھر،خیرپور،جیکب آباد،شکارپور، نوشہرہ،کوہاٹ،بنوں،لکی مروت ڈی آئی خان،ٹانک اور،ایبٹ آبادمیں بھی موبائل وانٹرنیٹ سروسز رہیں گی۔