ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 10زخمی

چکوال (اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) پنجاب میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔
افسوس ناک واقعہ پنجاب کے ضلع چکوال میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس موٹروے پر الٹ گئی جس کے باعث دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بس بےقابو ہوکر اچانک الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 مسافر جاں بحق ہوئے، جبکہ زخمی افراد کوٹراما سینٹر کللر کہار منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی کررہے ہیں، حادثے کا شکار بس لاہور سے مردان جارہی تھی۔