ملتان میٹرو کرپشن ، چینی کمپنی کے دو افسران گرفتار

اسلام آباد (اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) چین میں ملتان میٹرو کرپشن کیس میں ملوث چینی کمپنی کے دو اہم افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حکومتی ٹیم کے افسران ملزمان سے معلومات کے لیے بیجنگ روانہ ہوگئے۔ حکومتی ٹیم کو ملتان میٹرو کرپشن میں بڑی کامیابی کی امید ہے، ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی نے راز اگل دیے، جس کے بعد چینی کمپنی کے دو اہم افسران کو چین میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان نے کِک بیک کا اعتراف بھی کرلیا ہے، ملزمان کے اعتراف پر چینی حکام نے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو ملزمان تک رسائی دے دی ہے۔
شہزاد اکبر کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم بیجنگ روانہ ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق نیب ٹیم اعترافی بیانات کے ساتھ رقم منتقلی کی درخواست بھی کرسکتی ہے۔مذکورہ ٹیم میں ڈی جی نیب عرفان منگی اورڈپٹی ڈائریکٹر نیب ملتان شاہد شامل ہیں، ملزمان نے ملتان میٹرو پراجیکٹ سے اربوں روپے چین منتقل کیے تھے، ملتان میٹرو پروجیکٹ میں کس کس نے کتنا مال بنایا؟اب سب پتہ لگ جائے گا.