سیہون میں گاڑی کو حادثہ ، ایم پی اے پروین قائمخانی اور ڈرائیور زخمی

سیہون (اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) سندھ کے شہر سیہون میں انڈس ہائی وے پر لکی شاہ کے قریب پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں ایم پی اے پروین بشیر قائم خانی اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کے لیے کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کےمطابق انڈس ہائی وےپر لکی شاہ کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔حادثےمیں کراچی سےسیہون آنے والی پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی پروین بشیر قائم خانی اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ایمبولنس سےکراچی کےنجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔