کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں انسانیت کے ضمیرپردھبہ ہیں ،عالمی برادری فوری ایکشن لے ، ملیحہ لودھی

نیویارک (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیرمیں بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں انسانیت کے ضمیرپردھبہ ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری فوری ایکشن لے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت مسلسل کشمیریوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں انسانی حقو ق سے متعلق کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یواین مشن رپورٹ نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں انسانیت کے ضمیرپردھبہ ہیں۔