کیپٹن صفدر کی نیب خیبرپختونخوا میں طلبی ، پیش ہوگئے

پشاور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہو گئے جہاں ان سے ہزارہ ڈویژن میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے ۔
نیب خیبرپختونخوانے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کو آج دن گیارہ بجے طلب کررکھا تھا، کیپٹن (ر)صفدر وقت سے پہلے ہی نیب آفس پہنچ گئے اور اپنا بیان قلمبند کرا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کیپٹن (ر)صفدرپر ہزارہ ڈویژن میں غیر قانونی بھرتیوںکا الزام ہے ۔