اسپین میں شدید بارش اور برف باری سے سردی میں اضافہ

اسپین (اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) اسپین کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور برف باری نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔
برف باری کے باعث اسپین کے علاقے استوریاز اور مینوراکا میں سڑکیں ،درخت اور گھر برف سے ڈھک گئے ہیں جبکہ پھسلن کی وجہ سے سڑکوں ، ہائی ویز پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برف باری سے ٹرین سروس بھی متاثر ہے، دوسری جانب برف باری اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں 53 ہزار افرادبجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔