نامعلوم ملزمان نے ایک ہی خاندان کی 4 خواتین کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

اوکاڑہ (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں ایک ہی خاندان کی 4 خواتین کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق قتل کی گئی خواتین میں ماں، اس کی دو بیٹیاں اور نواسی شامل ہے۔ چاروں خواتین کو کلہاڑیوں کے وار کر کے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پریہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
پولیس کےمطابق 4افراد کے قتل کا یہ لرزہ خیز واقعہ اوکاڑہ کےنواحی گاؤں 38ڈی میں پیش آیا، مقتول خواتین کی شناخت مریم، اس کی 2بیٹیوں صائمہ اورخالدہ اور نواسی فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔نامعلوم ملزمان نے ان خواتین کو اپنی بربریت اور سفاکی کا نشانہ بناتے ہوئے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔مقتول خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔