صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ کا پروٹوکول ایک محنت کش کی جان لے گیا

سیہون (اے ٹی ایم نیوز آن لائن)صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ کی پروٹوکول گاڑی کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی،پروٹوکول گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ ورثاءنے الزام عائد کیا ہے ایک پروٹوکول گاڑی نے موٹرسائیکل کوٹکرماری،دوسری نے کچل دیا،وزیرمحنت وافرادی قوت غلام مرتضیٰ لاڑکانہ جارہے تھے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ،جائے حادثہ پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔پروٹوکول گاڑی کی ٹکرکاواقعہ انڈس ہائی پرپیش آیا .