لوکل گورئمنٹ میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف

حیدرآباد (اے ٹی ایم نیوز آن لائن)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہےکہ ایک جعلی ریکٹ ہے جو جعلی طریقے سے بھرتیاں کراتا ہے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ میں جعلی بھرتیاں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی بھرتیوں کا مطلب یہ نہیں ہمارا محکمہ اس میں ملوث ہے، ایک جعلی ریکٹ ہے جو جعلی طریقے سے بھرتیاں کراتا ہے۔صوبائی وزیربلدیات نے کہا کہ جعلی بھرتیوں پرجوائننگ کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے، بلدیاتی اداروں کے لیے احتساب کا نظام موجود ہے۔
سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا وہ نئے پاکستان کے مزے لیں، آئی جی اسلام آباد کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔