این آر او کیا ہوتا ہے؟ شہباز شریف

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز ان لائن ) مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ این آر او کیا ہوتا ہے؟ قومی اسمبلی کے اجلاس میںشرکت کے سلسلے میں مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارلیمنٹ پہنچے جس کے بعد وہ اپنے چیمبر میں گئے۔

اس موقع پر شہباز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ این آر او پر وہ کیا کہیں گے؟
جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ این آر او کیا ہوتا ہے؟بعد میں مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں ان کا استقبال شہباز شریف نے کیا،نواز شریف اور شہباز شریف ایک دوسرے کے گلے ملے، بعد میں نوازشریف اپوزیشن لیڈر کے چیمبر بھی گئے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اسرائیلی طیارے کی آمد سے متعلق وزیرخارجہ کی وضاحت قبول کرلی۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیرخارجہ جنٹلمین ہیں، ان کا موقف تسلیم کرتے ہیں،تاہم معزز ارکان کے تحفظات ہیں، اس کی تحقیقات کے لیے ہاؤس کمیٹی بننی چاہیے۔