سموگ سے بچائو کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ، مطالبہ

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) سموگ کی روک تھام کیلئے حکومت کی خاموشی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی . قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی .
قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں سموگ پھیلنا شروع ہو گی ہے . رواں ماہ کے آخر تک سموگ کا تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے .سموگ کی وجہ سے موٹرسائیکل سواراورپیدل چلنے والے متاثر ہو رہے ہیں . سموگ سانس اور دما کے مریضوں کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے. اس سے دل اور بلڈ پریشر کے مریض بھی متاثر ہونگے ، سموگ کا باعث بننے والے کارخانوں نے دن کی بجائے رات کو کام کرنا شروع کردیا ہے .حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے . سرکاری ہسپتالوں میں سموگ کے مریضوں کیلئے کوئی میڈیسن میسر نہیں . لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گے.
قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ، حکومتی سطح پر سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے ، سموگ کا باعث بننے والے کارخانوں کیخلاف فوری آپریشن کیا جائے .