وہ کردار ادا کرنے جا رہی ہوں جو عام طور پر لکھے نہیں جاتے ، عائزہ خان

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پاکستانی ہدایت کار ندیم بیگ اور اداکار ہمایوں سعید ٹی وی پر اپنے نئے ڈرامے ’میرے پاس ہو تم‘ کے ساتھ واپسی کررہے ہیں جس میں کوئی اور نہیں بلکہ خوبصورت اداکارہ عائزہ خان مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔


عائزہ کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس سکس سگما انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بنایا جارہا ہے جس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ایک شادی شدہ جوڑے کی محبت کی خوبصورت کہانی پر مبنی ہے، جس میں کام کرنے کے لیے وہ بےحد پرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ خاصی نروس بھی ہیں۔ عائزہ کے مطابق ان کا کردار کافی چیلنجنگ ہے جو اس سے قبل انہوں نے کبھی ادا نہیں کیا۔

View this post on Instagram

Rabail or Zain.

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on


’میرے پاس ہو تم‘ کی کہانی خلیل ارحمان قمر نے تحریر کی، جو اس سے قبل صدقے تمہارے اور میرا نام یوسف جیسے ڈراموں کی کہانی لکھ چکے ہیں۔ عائزہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کردار وہ ادا کرنے جارہی ہیں، ایسے کردار عام طور پر لکھے نہیں جاتے۔ابھی اس ڈرامے کی پروڈکشن پر کام ہورہا ہے، جبکہ عائزہ اپنے کردار کی تیاری میں مصروف ہیں۔