سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہل خانہ سے ملاقات یقینی بنائی جائے ، قرارداد میں مطالبہ

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہل خانہ سے ملاقات یقینی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی . قرارداد مسلم لیگ ن کی انیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی .
قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ کسی بھی زیر حراست شخص کی گھر والوں سے ہفتے ایک بار ملاقات اس کا آئینی اور قانونی حق ہے . مگر نیب سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف یہ حق دینے سے انکاری ہے۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے انکے اہل خانہ کی ملاقات نہیں کرائی جارہی۔خادم اعلی شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کی دس سال خدمت کی۔اس خادم اعلی سے نیب کا رویہ ناصرف انسانی حقوق بلکہ آئین و قانون کی کھلی پامالی کے مترادف ہے۔
قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ چئیرمن نیب کو پابند کرے کہ سابق وزیراعلی پنجاب سے اہل خانہ کی ملاقات یقینی بنائے .