اے پی سی کی تجویز مولانا کی ہے، وہی تاریخ دینگے

اسلام آباد (اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مولانا فضل الرحمان کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ، اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اے پی سی کے معاملے پر کیا پیشرفت ہے؟بلاول بھٹو نے صحافی کو جواب دیا کہ اے پی سی کی تجویز مولانا فضل الرحمان کی ہے، مولانا فضل الرحمان ہی ہمیں اس کی تاریخ اور ایجنڈا دیں گے۔