بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کی عمر کیا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

فائل فوٹو

ممبئی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) فلم انڈسٹری کے ستاروں کو جبکہ خصوصی طور پر اداکاراوں کو دیکھ کر ان کی عمر کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے۔
کیونکہ وہ ہردم فریش اور سمارٹ نظرآتی ہیں تاہم ایسی ہی ایک ہیروئن نرگس فخری ہیں جن کی عمر کو لے کر ہرکوئی حیران پریشان ہے اور کوئی یقین کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ہے۔
نرگس فخری کی ہو رہی ہے وہ آج کل امریکہ میں اپنے منگیتر کے ساتھ ہیں۔

تاہم آپ کو یہ جان کر بہت ہی زیادہ حیرت ہو گی کہ ان کی عمر 39 سال ہے جبکہ وہ کہیں سے بھی 28 سال سے زائد کی نظر نہیں آتیں اور انہوں نے خود بہترین انداز میں فٹ رکھا ہواہے۔

فائل فوٹو

نرگس فخری 20 اکتوبر 1979 کو امریکہ میں پیدا ہوئیں اور ماڈلنگ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا لیکن ان کی زندگی کی پہلی فلم ’راک سٹار نے ہی انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جو کہ 2011 میں ریلیز ہوئی۔

انہوں نے بہترین ڈیبو اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
اس کے علاوہ نرگس فخری نے مدراس کیفے، سپائے، میں تیرا ہیرو، ہاوس فل 3 میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
پاکستان میں فلموں کے شائقین تو نرگس فخری سے واقفیت رکھتے تھے لیکن اکثر یتی لوگ انہیں جانتے نہیں تھے۔

انہوں نے جاز کمپنی کے ایک اشتہار میں کام کیا جس کے بعد بچہ بچہ انکو جانتا ہے، جاز موبائل کمپنی نے اپنے موبائل فون کی تشہیر کیلئے تاریخ کے انوکھے ترین کا اشتہار کا سہارا لیا جو کہ ہر کسی کے ذہن میں نقش ہو گیا اور اس پر کافی تنقید بھی دیکھنے میں آئی تھی۔