وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

فائل فوٹو

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے۔
کچھ دیر قبل ہی ان کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کیا ہے، جبکہ انکے آنے سے پہلے ائیرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا تھا۔ انہیں یہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنر ہاؤس لاہور لے جایا جائے گا۔ لاہور میں وزیراعظم عمران خان اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اور پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔