حکومت کا غریبوں کے لیے ایک اور قابل تحسین منصوبے کا اعلان

فائل فوٹو

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) حکومت نے بے سہارا اور بے گھر افراد کیلئے ایک اور فلاحی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا، حکومت پاکستان لاہور میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رات گزارنے پر مجبورلوگوں کیلئے شیلٹر بنائے گی، لاہور میں مسافروں کیلئے 5 شیلٹر بنائے جائیں گے جہاں مسافروں اور ناداروں کوعارضی چھت اور 2 وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بے سہارہ افرادکوچھت مہیاکرنے کے منصوبے پرکام کررہے ہیں،لاہورمیں سرکاری زمین پرمسافروں کیلئے 5شیلٹربنانے کامنصوبہ ہے، شیلٹرزمیں مسافر اور نادار افراد کوعارضی چھت اور2 وقت کھانے کی سہولت ہوگی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کے تعاون سے ایسے منصوبے کا آغازکراچی میں بھی کیا جا سکتا ہے، ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے وفد نے وزیراعظم کوتعاون کی یقین دہانی کرائی۔