تقرریاں و تبادلے، سکول اساتذہ کیلئے خوشی کی خبر آ گئی

فائل فوٹو

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کی تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔
صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کے تبادلے یکم اپریل سے 31 مئی کے دوران پہلے سے جمع کروائی گئی درخواستوں پر ٹرانسفر پالیسی 2013ء کے مطابق عمل میں لائے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میرٹ لسٹ 2 نومبرکو آویزاں کی جائے گی۔
اعتراضات 4 تا 8 نومبر تک موصول کئے جائیں گے۔
9تا12نومبر کے دوران اعتراضات کو دور کیا جائے گا۔
متعلقہ محاذ اتھارٹی کی جانب سے ٹرانسفر آرڈرز 15 تا 18 نومبر کے دوران جاری کئے جائیں گے۔
اپیلٹ اتھارٹی کے پاس ٹرانسفرز کے خلاف اپیل 19 تا 20 نومبر کو کی جاسکے گی۔
تبادلے 100 فیصد میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے، کسی قسم کی سفارش ہر گز قبول نہیں کی جائے گی۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے سیکرٹری جنرل کاشف چودهری نے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی اٹهانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
کاشف شہزاد چودهری نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین کا دیرینہ مطالبہ ماننے پر اساتذہ برادری صوبائی وزیر مراد راس کی مشکور ہے۔