پنجاب میں وائس چانسلرزکی خالی اسامیوں پرتعیناتی کا اعلان

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں وائس چانسلرزکی خالی اسامیوں پرتعیناتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرہائرایجوکیشن کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک وائس چانسلرز کی خالی اسامیوں پر تعیناتیاں کر دی جائیں گی اور اس حوالےسے سرچ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبہ کے لئے 100 روزہ ایجنڈے پر وزیراعظم کو ملاقات میں بریف کریں گے۔