آسٹریلیا سے ٹوئنٹی 20 سیریز میں فخر زمان کا بیٹ خاموش اور بابر اعظم نے 163 رنز بنائے

فائل فوٹو

دبئی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) آسٹریلیا سے تین میچز پر مشتمل ٹوئنٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی پاکستانی ٹیم کے بابر اعظم نے تینوں مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سب سے زیادہ 163 رنزاسکور کیے، انھوں نے 2 ففٹیز بنائیں، محمد حفیظ 111 رنز بنانے میں کامیاب رہے، شعیب ملک 2 میچز میں 32رنز ہی بنا سکے جب کہ فخر زمان کا بیٹ خاموش رہا اور 2 میچز میں وہ 25 محض رنز بنا سکے۔

بولنگ میں شاداب خان 6 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے یکساں طور پر 4، 4 شکار کرکے اپنا لوہا منوایا، فہیم اشرف اور حسن علی نے 3، 3 جبکہ حفیظ نے 2 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔