مشعال قتل کیس، 25 ملزمان کی سزا معطلی کا فیصلہ برقرار

فائل فوٹو

پشاور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے مشعال خان قتل کیس کے 25 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے مشعال قتل کیس کے 25 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف مشعال کے والد اور حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر مختصر فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے مشعال قتل کیس کے 3 سے 5 سال کی سزا پانے والے ملزمان کی سزا معطل کر کے رہا کیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ نے ایبٹ آباد بینچ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔