شکست برداشت نہ ہوئی تو باکسر نے اپنے ہی ٹرینر کو پیچننگ بیگ بنا ڈالا

سکرین شارٹ

بلغاریہ (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) بلغاریہ میں باکسنگ کے میچ میں شکست پر جارجیا کے باکسر نے اپنے ہی کوچ پرغصہ اتارتے ہوئے ان پر مکے برسا دیے۔
ہفتے کو بلغاریہ میں اسپاس جینوو کے خلاف ہونے والی فائٹ میں تمام ججز نے متفقہ طور پر جارجیا کے پروفیشنل باکسر لینوو شونیا کے خلاف فیصلہ دیا اور انہیں شکست خوردہ قرار دیا۔
میچ میں شکست کے بعد بھی شونیا ہار ماننے کو تیار نہ تھے اور اسپاس کے خلاف فائٹ جاری رکھنا چاہتے تھے جس پر میچ ریفری نے انہیں پیچھے دھکیلتے ہوئے فائٹ ختم ہونے سے آگاہ کیا۔
تاہم شونیا قابو میں نہ آئے اور انہیں قابو کرنے کے لیے ان کے کوچ اور ٹرینر کو رنگ میں آنا پڑا لیکن اس وقت وہاں موجود تمام شائقین کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب جارجیا کے باکسر نے اپنے ہی کوچ پر حملہ کردیا۔

34سالہ باکسر نے اپنے ٹرینر کو دو مکے مارنے کی کوشش کی لیکن اس میں کامیاب نہ ہو سکے جبکہ جواب میں ان کے ٹرینر نے بھی انہیں تھپڑ رسید کردیا۔

یہ شونیا کے کیریئر کی 12ویں شکست ہے جبکہ انہیں اپنی گزشتہ سات میں سے 6 فائٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا البتہ ان کے مقابلے میں موجود حریف باکسر اسپاس اب تک کیریئر میں ناقابل شکست ہیں۔