حکومت ‘فرینڈز آف عمران خان کلب’ کے ہاتھ میں ہے، من پسند لوگوں کو عہدے دیئے گئے، احسن اقبال

فائل فوٹو

اسلام آباد (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سیاسی ایجنڈے کی خاطر ڈی پی او سے آئی جی تک ٹرانسفرکی پالیسی اپنائی ہے، ملک پر فرینڈز آف عمران خان کلب حکومت کر رہا ہے، ایک بھینس پر آئی جی کا تبادلہ مذاق ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی کے ہر رکن اسمبلی کو 10 کروڑ روپے کے فنڈز دیئے گئے ہیں، پی ٹی آئی ارکان کو معاشی مسائل کا ادراک نہیں، حکومت کے سو روز سو کوڑے بن گئے ہیں، حکومت ملک کے معاملے میں غیر سنجیدہ ہے، اُس کے پاس مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے من پسند دہری شہریت والوں کو عہدے بانٹے، حیران ہوں دہری شہریت والوں پر نوٹس کیوں نہیں لیا گیا؟