سعودی عرب میں “زواج المسیار” کام چلاؤ شادی ہونے اور انکی کامیابی، ناکامی کا تناسب سامنے آ گیا

مکہ مکرمہ (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وزارت انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’زواج المسیار‘‘ کام چلاؤ شادی کا دورانیہ 2 ہفتے سے لیکر 60 دن تک چلتا ہے، اس سے زیادہ نہیں۔ اس کے بعد ایک ایگری منٹ سے جڑے مرد وخاتون میں لڑائی جھگڑے ابھرنے لگتے ہیں۔ نتیجہ طلاق تک پہنچ جاتا ہے۔ زواج مسیار کی کامیابی کی انتہائی شرح 20 فیصد پائی گئی ہے۔ اس قسم کی شادیاں جو عام طور پر خفیہ طریقے سے ہوتی ہیں کامیاب ہوجانے کی صورت میں باقاعدہ شادی کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ فریقین اپنے عزیز و اقارب کو شادی سے آگاہ کرکے ایک طرح سے زواج مسیار کی شکل ختم کرکے اسے معاشرے میں رائج روایتی شادی کی شکل دے دیتے ہیں۔