چکوال، کار پر فائرنگ سے ہائیکورٹ کے سابق جج ہلاک

فائل فوٹو

چکوال (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) صوبہ پنجاب کے علاقے چکوال میں لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج چوہدری محمود اختر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق سابق جج اپنی کار پر چکوال واپس آرہے تھے کہ ان پر جاٹلی کے قریب ترکوال موڑ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں چوہدری محمود موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ساتھ موجود ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔
واقع کی اطلاع ملتے کی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاش کو گجر خان کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جبکہ زخمی کو چکوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔