پی ٹی آئی وعدوں کی تکمیل کی طرف گامزن ہے ، خواجہ‌ آصف

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے پی ٹی آئی حکومت کے 100 دن کے پلان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہےکہ پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کا وعدہ پہلے 100 دن کے اختتام سے پہلے پورا ہوگیا۔


خواجہ آصف نے سوشل میڈیا کے پیغام میں کہا کہ آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی پی او پاک پتن کے تبادلوں اور پنجاب پولیس اصلاحات کمیشن کے چیئرمین ناصر درانی کا استعفیٰ تبدیلی کی زندہ مثالیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان مبارک باد کے مستحق ہیں، پی ٹی آئی وعدوں کی تکمیل کی طرف گامزن ہے۔