ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا گیا، مزاحمت پر زخمی

پشاور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پشاور کے علاقے پشتخرہ رنگ روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی میں سوار ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات اور ان کی اہلیہ سے نقدی اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے، مزاحمت پر فائرنگ سے اے آئی جی زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اے آئی جی جیل خانہ جات خالد عباس اپنی اہلیہ کے ہمراہ اتوار کی رات گاڑی میں رنگ روڈ سے گزر رہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سواروں نے اسلحے کی نوک پر انہیں روک کر گاڑی کے اندر یرغمال بنا لیا اور پچاس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔اے آئی جی کی جانب سے مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے خالد عباس زخمی ہوگئے، ایف آئی آر کے مطابق انہیں پاؤں پر گولی لگی۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق واردات کا تھانہ پشتخرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں۔