آئی جی کے تبادلہ کا معاملہ، عدالت نے فواد چودھری کے بیان کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان کا نوٹس لے لیا۔ عدالت نے فواد چوہدری کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ فواد چودھری نے کہا بیورو کریٹس سے حکومت چلالیں، پتہ کرائیں گے پردے کے پیچھے کون ہے ؟ بادی النظر میں فواد چودھری نے عدالتی کارروائی پر بات کی۔