عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر اور کوئی خدمت نہیں ،عثمان بزدار

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے پولیس کی جدید خطوط پر تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پولیس کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،پولیس کے جوانوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ لاہور میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے محنت،دیانت اور خلوص نیت سے کام کریں،عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر اور کوئی خدمت نہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کے جوان بلندہمتی اور پرعزم رہ کر اپنے فرائض انجام دیں،یقین ہے پولیس جوان کمانڈو ٹریننگ مکمل کرنے کے بعدشاندارخدمت انجام دیں گے۔