سول اسپتال مٹھی میں 3 مزید بچے انتقال کرگئے

مٹھی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) تھرپارکر میں سول اسپتال مٹھی میں 3 بچے انتقال کرگئے، غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث رواں سال 521 بچوں کا انتقال ہوا۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں3 بچے اانتقال کر گئے، انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں 2 ماہ اور 5ماہ ہیں جبکہ ایک نومولود ہے۔ اموات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں، رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 45 ہوگئی، جبکہ رواں سال انتقال کرنے والےبچوں کی تعداد521ہو گئی ہے۔