وزیراعظم عمران خان 2 نومبر کی بجائے کب چین جائیں گے ؟ نیا شیڈول جاری

فائل فوٹو

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وزیراعظم عمران خان 2 نومبر کی بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے جبکہ چین جانے والے وفد کے ارکان میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی ، وزیراعظم 2نومبرکی بجائےکل شام چین روانہ ہوں گے۔وزیراعظم کے ساتھ چین جانے والے وفد کے ارکان میں اضافہ کردیا گیا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اوروزیرخزانہ اسدعمربھی وزیراعظم کیساتھ ہوں گے۔وفاقی وزیربرائےآبی پیداوارفیصل واوڈا ، ریلوے،منصوبہ بندی اورپورٹس اینڈشپنگ کے وزرا بھی وفد میں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان،گورنرسندھ اورسینئروزیرپنجاب علیم خان کی روانگی کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم کادورہ چین یکم نومبرسے 5 نومبر تک جاری رہےگا، دورےمیں وزیراعظم چینی صدرسے بھی ملاقات کریں گے جکہ چین میں بین الاقوامی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم چین انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپومیں شرکت کریں گے، پاکستان بطور مہمان خصوصی ایکسپو میں شریک ہوگا اور وزیراعظم عمران افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گےدورے میں پاکستان اورچین کےدرمیان معاہدوں پربھی دستخط ہوں گے۔
گذشتہ روز چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین وزیراعظم عمران خان کے دورے کا منتظر ہے، عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا۔خیال رہے دورہ چین کے ایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اسدعمر، فوادچوہدری، شاہ محمود قریشی ہوں گے۔دورے میں وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور اقتصادی تعاون پربات کریں گے۔