ایرانی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اسلام آباد میں اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ جواد ظریف اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے ۔