آصف زرداری نے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حکومت کو سپورٹ کیا موجودہ حکومت کا ساتھ دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو دو تین بلین ڈالر ملے ہیں لیکن یہ وسیع مدت تک ضرورت پوری نہیں کرسکتے، ہم حکومت کی 5 سال سپورٹ کرتے ہیں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا تیل بچانے کی باتیں اپنی جگہ مگر کہتے ہیں بھینس اپنی نکیل کھا لے تو اس کا پیٹ نہیں بھرتا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان دنوں ڈیمز کی بھی بات ہورہی ہے، ڈیم ضرور بنائیں لیکن پہلے اس کی کنزرویشن کے لیے بھی اقدامات کریں۔