میں نے زندگی میں کبھی حرام نہیں کھایا ، کسی کا ڈر نہیں ، پرویزخٹک

اسلام آباد (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ کرائے کے گھرمیں رہتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے جودیا ہے اس پر گزارا ہے۔ وزیردفاع پرویزخٹک نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی سی پیک منصوبے کی مخالفت نہیں کی۔
پرویز خٹک نے کہا کہ دو سال تک کے پی کو سی پیک کی خبر ہی نہیں ہونے دی گئی، وضاحت یہ ہے حکومت نے 2 سال تک سی پیک کاعلم ہی نہ ہونے دیا۔وزیردفاع نے کہا کہ بطوروزیراعلیٰ میں نے سی پیک میں نظراندازکرنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا، سی پیک کی کبھی مخالفت نہیں کی اورنہ ہماری حکومت نے کی۔انہوں نے کہا کہ لاہورمیٹرومیں 6 ارب روپے کے سبسڈی دی جا رہی ہے، ایک غریب ملک کرائے کے مد میں کیسے 6 ارب کی سبسڈی دیتا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ مالم جبہ میں کہیں بھی میراعمل دخل نہیں رہا، نیب میں پیش ہوں گا وضاحت دوں گا، شورنہیں مچاؤں گا۔وزیردفاع نے کہا کہ مجھے کسی کاڈرنہیں، اللہ جانتا ہے میں نے زندگی میں کبھی حرام نہیں کھایا، کرائے کے گھرمیں رہتا ہوں، اللہ نے جودیا ہے اس پرگزارا ہے۔