جعلی اکاؤنٹ سیریز، کراچی کے رکشہ ڈرائیورکے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

فائل فوٹو

کراچی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بے نامی اکاﺅنٹ سامنے آگیا، کراچی کے رکشہ ڈرائیور کے اکاﺅنٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بے نامی اکاﺅنٹ سامنے آگیا، کراچی کے رکشہ ڈرائیورکے اکاﺅنٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے. زور طلب خان کے نام پر کراچی اور بونیر میں اکاؤنٹ کھولے گئے، شناختی کارڈ سے سالار انٹرپرائزز کے نام پر 5 اکاؤنٹ کھولے گئے. زور طلب کے ایک اکاؤنٹ سے 4 ارب 40 کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی جبکہ دوسرے اکاﺅنٹ سے 3 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی.
ایف بی آر نے اکاﺅنٹ ہولڈر زور طلب خان اور سالار انٹرپرائزر عامرخان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لئے۔