بلاول بھٹو بھی ‘ڈونکی کنگ’ دیکھنے سینما پہنچ گئے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سینما آمد کے موقع پر—

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد کے مقامی سینما میں اینیمیٹڈ فلم ‘ڈونکی کنگ’ دیکھی اور اسے خوب انجوائے کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سینما میں عام افراد کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھی۔
اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمان، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔