گھریلو ملازمہ کنزہ تشدد کیس، ایکسرے رپورٹ میں اہم انکشاف

اسلام آباد (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) خاتون سرکاری افسر اور خاوند کے مبینہ تشدد کا شکار گیارہ سالہ معصوم کنزہ کی ایکسرے رپورٹ جاری کر دی گئی.
رپورٹ کے مطابق کنزہ کی بائیں طرف سے 8 سے 9 پسلیاں ٹو ٹی ہوئی ہیں۔ گھریلو ملازمہ کنزہ کے طبی معائنہ میں، چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے۔

کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اعلان کیا تھا کہ مظلوم بچی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔