پاکستان ریلوے کو ایک سال کے اندر اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، وفاقی وزیر ریلوے

فائل فوٹو

کراچی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کو خسارے سے نکال کر دکھائیں گے، خواہش ہے ہر صوبے کیلیے چار چار انڈسٹریل زون بنائیں، سابق دور میں ریلوے کو بے دریغ لوٹا گیا۔

کراچی میں لوکل ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی سے دھابیجی ٹرین کاافتتاح کر دیا گیا ہے، یکم نومبر سے عوام لوکل ٹرین میں سفر کرسکیں گے. کل وزیراعظم کے ہمراہ چین جا رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ٹر ین کا ٹکٹ 25 سے 80 روپے کے درمیان ہوگا. ریلوے انتظامیہ دھابیجی سے کراچی سٹی اسٹیشن کیلئے ٹرین صبح 6 بجے اور شام 5 بجے روانہ ہو گی، کراچی لوکل ٹرین سٹی اسٹیشن سے صبح 7 بجے اورشام پونے 6 بجے روانہ ہوگی۔