وزیراعظم پاکستان سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد شریف نے ملاقات کی، بعد ازاں انہوں نے اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد شریف نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر ایرانی کوسٹ گارڈز کی بازیابی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ جواد شریف نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے بھی علیحدہ ملاقات کی ، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے چار روزہ اہم دورے کیلئے کل شام روانہ ہوں گے، وزیر اعظم اپنے دورے میں چینی صدر سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔