خیبرپختونخوا، نجی تعلیمی ادارے جمعرات کے روز بند رہنے کا اعلان

فائل فوٹو

پشاور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں نجی تعلیمی ادارے جمعرات کے روز بند رہیں گے۔
ترجمان پرائیویٹ اسکولز نیٹ ورک کے مطابق خیبرپختونخوا میں جمعرات تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ کشیدہ صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔ والدین کو بذریعہ سوشل میڈیا اور موبائل پیغامات کے ذریعہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔