‘شیخ رشید سے دو دو ہاتھ کروں گا لیکن قومی اسمبلی میں’، سعد رفیق

فائل فوٹو

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ میں وزیر ریلوے شیخ رشید سے دو دو ہاتھ نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ ان کی مدد کرنا چاہتا تھا لیکن اب وہ جس کا طرح کی باتیں کررہے، اس پر قومی اسمبلی میں ان کا انتظار کررہا ہوں، اس کا جواب قومی اسمبلی میں دوں گا۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ میں کراچی کے ساتھ ساتھ لاہور میں بھی لوکل ٹرین چلا سکتا تھا۔ یہ ٹرین نقصان میں اضافہ کرے گی۔ شیخ رشید نے جتنی بھی ٹرینیں چلائی ہیں وہ نقصان میں جائیں گی۔ شیخ رشید جوباتیں کرتے ہیں ان کا سر پیر نہیں ہے، میں شیخ رشید سے دو دو ہاتھ نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ ان کی مدد کرنا چاہتا تھا لیکن جیسی باتیں وہ کررہے ہیں، ان کا جواب دینا پڑ ے گا اور میں اس کا جواب ان کو قومی اسمبلی میں دوں گا، میں قومی اسمبلی میں شیخ رشید کا انتظار کررہا ہوں۔