سندھ, صوبہ بھرمیں تمام اسکول کھلے رہیں گے، صوبائی محکمہ تعلیم

فائل فوٹو

کراچی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) سندھ کے محکمہ تعلیم کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق کل بروز جمعرات کو سندھ بھرمیں تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
محکمہ تعلیم سند ھ نے اپنے اعلامیہ میں مزید کہا کہ پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشنزکواسکول بند کرنے کے اعلان کا اختیار حاصل نہیں، اس لیے کل اسکولز بند رکھنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو رات گئے اس حوالے سے اعلان کردیا جائے گا۔